Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہا ں ہیں وہ لوگ۔۔۔

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے استفسار کیا ہے کہ کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے موٹر وے سے جانے کا مشورہ دیا تھا۔پنجاب ہاوس اسلام آباد میں نواز شریف اور پارٹی رہنماوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ اس دوران طلال چوہدری نے جی ٹی روڈ لانگ مارچ پر نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی کمرہ ہے جس میں آپ نے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ کیا تھا، وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جب آپ نے فیصلہ بدلا اور جی ٹی روڈ کا انتخاب کیا۔نواز شریف نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو مجھے موٹروے سے جانے کا مشورہ دے رہے تھے؟ اس کمرے میں کوئی وہ مشورہ دینے والا موجودہ ہے؟ نواز شریف کے سوال کے جواب میں پارٹی رہنماوں نے کہا کہ ایک صاحب نے تو کہا تھا کہ جہاز لیں اور پنڈی سے لاہور چلے جائیں، وہ صاحب اب یہاں موجود نہیں ہیں وہ ناراض ہیں۔
مزید پڑھیں:آئندہ الیکشن نہیں لڑوں گا،زاہد حامد

شیئر: