Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرضے معاف کرانے والے 222 افراد کو نوٹس

  اسلام آباد... سپریم کورٹ نے قرضے معاف کروانے والے 222 افراد کو نوٹس جاری کردئیے۔ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں قرض معافی از خودکیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیشن رپورٹ کی سمری جمع کرادی ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک خود کہاں ہیں؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ 84 ارب روپے کے قرضے معاف کرائے گئے۔ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمیشن نے خلاف ضابطہ قرضے معاف کرانے والے 222 افراد کے خلاف انکوائری کے لئے سفارش کی ہے۔ تمام افراد کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔عدالت نے تمام افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جون تک جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں:کراچی و حیدر آباد میں لوڈ شیڈنگ پر چیف جسٹس برہم

شیئر: