Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف دور جدید کا میر جعفر ہے،عمران خان

اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف! قوم کو بتاو، اپنے 4 سالہ دوروزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے۔ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر ہی بضد نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اتر آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میر جعفر نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا۔نواز شریف دورِ جدید کا میر جعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان ہمارے لاڈلے نہیں،سپریم کورٹ

شیئر: