Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین،ایران سیاسی اوراقتصادی تعلقات جاری رکھنے کا اعلان

بیجنگ۔۔۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی کے باوجود ہم ایران کیساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو جاری رکھیں گے۔ بیجنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور چین عالمی قوانین کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک سے علاقے میں امن اور سلامتی کی فراہمی کیلئے صبر و تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 

شیئر: