Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”مشرف علی تھانوی اسلامی علوم کا روشن باب تھے“

ڈاکٹر یوسف صدیقی، شیخ ماجد سعوداور ڈاکٹر سید مسعود حسن کا خراج عقیدت
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی)مکہ مکرمہ میں پاکستان نژاد سعودی ڈاکٹر یوسف رضا صدیقی نے وفاق المدارس پاکستان کے رکن عاملہ و خازن مشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنی رہائش پر ایک نشست کا اہتمام کیا ۔ نشست میں مدرسہ صولتیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ ماجد سعید اور انکے برادر شفیق احمد مسعود کے علاوہ ڈاکٹرسید مسعود حسن ،مکہ چیمبر آف کامرس کے سابق ترجمان الیاس محمد ابرا ہیم دھلوی اور دیگر نے شرکت کی ۔ شیخ ماجد سعیدنے کہا کہ مشرف علی تھانوی علوم دینیہ کا ایک روشن باب تھے اور انکی وفات سے ہم ایک جید عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر یوسف صدیقی نے کہا کہ متوفی اکابر واسلاف کی یادگار تھے۔ وہ معروف علمی مرکز دارالعلوم اسلامیہ کامران بلاک لاہور کے بانی مہتمم اور شیخ الحدیث کے منصب پربھی فائز تھے۔ وہ گزشتہ 50 برس سے زائد عرصہ سے دینِ مبین کی ترویج اور درس حدیث میں مشغول رہے۔ہزاروں طلبہ نے آپ سے کسب فیض حاصل کیا۔ مجلس صیانة المسلمین پاکستان کے ناظم اعلیٰ کے عہدہ پر بھی 50 سال سے زائد عرصہ فائز رہے اور لوگوں کی اصلاح و تربیت کی خدمت انجام دیتے رہے۔

شیئر: