Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ قدرت کی کاریگری ہے جناب ‎

قدرت کی عجب کاریگری ہے کہ کئی خشک میوہ جات ساخت کے اعتبار سے انسانی اعضاء سے ملتے جلتے ہیں اور اِن کا استعمال، خاص طور پر اُن ہی اعضاء کے لیے بے حد مفید بھی ثابت ہوتا ہے۔ جیسے اخروٹ کی شکل دماغ سےمشابہ ہے، تو اس کا استعمال دماغی کم زوری دُور کرنے کے لیے اکسیر ہے۔ بادام، آنکھ کی بناوٹ جیسا دکھائی دیتا ہے،تویہ نظر کی کمزوری اور دیگر آنکھوں کی بیماریوں میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ پستہ، گُردے سے ملتا جلتا ہے، تو یہ گُردے کے جملہ امراض کے علاج کے لیے مؤثر ہے۔ صرف خشک میوہ جات ہی نہیں کچھ دیگر پھل اور سبزیاں بھی ان خصوصیات کی حامل پائی جاتی ہیں . جیسے گاجر کا گول کٹا ہوا ٹکڑا انسانی آنکھ سے مشابہت رکھتا ہے .  گاجر آنکھوں کو کیٹاریکٹ جیسی بیماری میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتی ہے . گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین  آنکھوں کو میکیولر ڈی جینیریشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے .  انگوروں کا گچھا پھیپھڑوں کے ایلویولائی  سے مشابہ ہے  لہذا یہ ایمفیزیما اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو کئی گنا کم کردیتا ہے . یہ دمے  سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے .  ٹماٹر میں موجود چار چیمبرز اسے دل  کی صحت اور حفاظت کے لیے بہترین غذا بنا دیتے ہیں . 
 

شیئر: