Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان کی ہدایت پر جمعہ18مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائیگا۔اس کا مقصد فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ان کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتا رہے گا۔پاکستان نے قابض اسرائیلی فورسز کی طرف سے نہتے اور معصوم فلسطینی مظاہرین کو بے رحمی سے قتل اور زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ احتجاجی مظاہرے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ کے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس سے منتقل کرنے کاردِ عمل ہیں۔ترجمان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس کی تحقیقات کریں اور طاقت کا استعمال رکوائیں۔دریں اثناء سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظور کی جانے والی متفقہ قراردادوں میں معصوم فلسطینی شہریوں پر قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ قرارداد میں امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کو بھی مسترد کردیا ۔اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیا۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف قرارداد مذمت

شیئر: