Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز،نواز شریف اور مریم کا بیان کل ریکارڈ ہوگا

اسلام آباد ... ایوان فیلڈ پراپرٹی ریفرنس میں ملزمان سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا بیان جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا۔وکلاءکوسوالنامہ فراہم کردیا گیا۔ عدالتی سوالنامے میں127سوالات شامل ہیں۔ ملزمان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ اپنے دفاع میںکچھ کہنا چاہتے ہیں؟۔آپ حلفا بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں؟۔دریں اثناءالعزیزیہ ریفرنس میں شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیان پر جرح کا آغاز کردیا۔ واجد ضیاء نے دوران جرح بتایا کہ نواز شریف نے ویلتھ گوشواروں میں41.470 ملین غیر ملکی کرنسی ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:نیب نے نواز شریف کو طلبی کا نوٹس وصول کرادیا

شیئر: