Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز رفتار ٹرک نے8افرادکو روندڈالا،6ہلاک

اورئی۔ ۔۔۔۔اورئی کوتوالی علاقے میں جھانسی ، کانپور قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے ڈیوائڈر پر بیٹھے ہوئے 8افراد کو کچل دیاجس میں 4موقع پر ہی ہلاک جبکہ جھانسی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں2نے دم توڑدیا۔حادثے کا شکار ہونیوالے رینٹ اے کار سے لوگ تقریب میں جارہے تھے کہ شاہراہ پر گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا جسے تبدیل کرنے کیلئے گاڑی سے اتر کرسبھی لوگ ڈیوائڈر پر بیٹھ گئے ۔ اسی دوران تیز رفتار ٹرک ڈیوائڈر پر بیٹھے ہوئے افراد کو کچلتا ہوا چلا گیا ۔پولیس نے تمام لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور ان کے لواحقین کو حادثے کی اطلاع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اناؤ زیادتی کیس : تھانیدار اور داروغہ گرفتار

شیئر: