Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کی کارکردگی قابل فخر ہے

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ اسٹریٹ چلڈرن ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے فائنل میں رسائی کے ساتھ سلور میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز کی سرپرستی اور کوچ عبدالرشید کی رہنمائی میں تشکیل پانے والی پاکستان ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔ فائنل میں بھی ڈٹ کر ازبکستان کا مقابلہ کیا، نوعمر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی محنت، مہارت اور حوصلہ قابل تحسین ہے۔ماسکو میں ٹیم کی کارکردگی پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔مواقع ملیں تو دنیا پر اپنی دھاک بٹھاسکتے ہیں۔فیصل صالح حیات نے کہا کہ ہم بنیادی سطح سے لے کر اوپر تک پورے سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور فیڈریشن کی پوری کوشش ہے کہ دور دراز کے علاقوں سے بھی نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے اس کو نکھارنے کیلئے میدان اور سہولیات فراہم کی ۔

شیئر: