Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان روانہ ہوگی

ہیوسٹن...امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت ہیوسٹن کے اسپتال منتقل کردی گئی۔ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے بتایاکہ میت پیر کو پاکستان کے لئے روانہ کی جائے گی۔ سبیکا کے والد عزیز شیخ کے مطابق میت پیر یا منگل کو کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے بعد ہی تدفین کا حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔عزیز شیخ نے جذباتی انداز میں بتایا کہ سبیکا 21 اگست 2017 کو کراچی سے امریکہ پہنچی تھی۔ اگلے مہینے عید سے پہلے 9 جون کو اسے واپس آ تھا لیکن 22 دن پہلے اس کی موت کی خبر آگئی۔ہم لوگ اس کی واپسی کے منتظر تھے ۔گھر میں تیاریاں چل رہی تھیں لیکن ہماری تیاریوں سے پہلے سبییکا آخری سفر کی تیاری کر بیٹھی۔سبیکا کی والدہ نے کہا کہ گھر لوٹنے کیلئے بیٹی ایک ایک دن گن رہی تھی۔ 9جون کوسبیکا کو گھر واپس آنا تھا۔نہیں جانتی تھی کہ اب نہ لوٹے گی۔بھائی نے بتایا کہ بہن نے بہت سی فرمائشیں کی تھی۔ واپسی کیلئے تیاریاں مکمل تھیں۔ دریں اثناءامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی المناک موت پر اہل خانہ اور احباب سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔ پومپیو نے کہا کہ سبیکا اور دیگر افراد کی ہلاکت دل دہلانے والا واقعہ تھا۔ امریکہ کے ساتھ پاکستان میں بھی شدت سے سوگ منایا جائے گا۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور نائب وزیر خارجہ، رائس نے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سبیکا کے اہل خانہ اور امریکہ میں ان کے میزبان خاندان سے رابطے میں ہیںتاکہ درکار مدد فراہم کی جاسکے۔
مزید پڑھیں:سبیکا شیخ کو عید پر گھر آنا تھا

شیئر: