Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام رمضان پیکج سے محروم

 اسلام آباد... رمضان ریلیف پیکیج کے تحت حکومت کی جانب سے ایک رب 73کروڑ روپے کی سبسڈی سے عوام محروم رہ گئے۔ ملک بھر کے ا سٹوروں سے چینی ،تیل ،دالیں اور کھجور سمیت دیگر اشیاءخوردونوش غائب ہوگئیں۔کروڑوں روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر کئی کمپنیوں نے سپلائی معطل کر دی ۔ا سٹوروں میں چینی ،دالیں ،تیل گھی ،بیسن اور کھجور سمیت کوئی بھی چیز دستیاب نہیں ۔ جن ا سٹوروں میں یہ اشیاءپہنچائی جاتی ہیں وہاں سے مقامی دکاندار سامان تھوک کے حساب سے اٹھا لیتے ہیں ۔ عام صارفین کو سبسڈائز اشیاءدستیاب نہیں۔ کارپوریشن کے افسران نے بتایاکہ بعض کمپنیوں کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی پرا سٹوروں کو سامان مہیا نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ا سٹوروں پر تعینات عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی دکاندار کو بڑی مقدار میں سامان لے جانے کی اجازت نہ دی جائے ۔
مزید پڑھیں:مسافروں کیلئے ریلوے کا رمضان پیکج
 

شیئر: