Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات کیلئے25 ،26 اور27 جولائی کی تاریخیں تجویز

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کے لئے صدر مملکت کو سمری بھجوادی۔الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو3 تاریخیں تجویز کی ہیں ۔سمری کے تحت صدر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے دفعہ 57 (1)کے تحت عام انتخابات کے لئے 25 تا 27 جولائی 2018ءکے درمیان کوئی بھی تاریخ مقرر کریں۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ماتحت عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 2018 کے عام انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران سے کی جائے گی۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 50 اور 51 کے تحت کمیشن نے رجسٹرار ہائی کورٹس سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سول ججز کی فہرستیں مانگی ہیں۔
مزید پڑھیں:انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

شیئر: