Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنبھل میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 8افراد ہلاک

سنبھل ۔۔۔اتر پردیش کے سنبھل کے رجپورہ علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں الٹ جانے سے حادثہ پیش آیا۔باخبر ذرائع کے مطابق مراد آباد ضلع میں ڈلاری علاقے کے بہادر گنج کے رہنے والے کچھ لوگ ایک ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر دری اور قالین فروخت کرنے علی گڑھ جارہے تھے۔ اسی دوران اُن کی ٹریکٹر ٹرالی رجپورہ علاقے میں ایک دیگر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔ تصادم کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جاکر الٹ گئی۔اس حادثے میں 8افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 5شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔مرنے والوں میں وسیم احمد ، مکرم علی، ساجد علی، اسلم حسین ، ناصر حسین ، عبدالقیوم ، قمر الزماں اور صغیر شامل ہیں جو مراد آباد ضلع کے بہادر گنج کے رہنے والے تھے۔اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں  قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -جڑواں بھائی: عادتیں ایک جیسی اورامتحان میں نمبربھی یکساں

شیئر: