Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے ٹی وی ڈرامے پوری دنیا میں مقبول ہیں، مایا علی

 معروف اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہاہے کہ کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈراموں کے شعبوں میں کوپروڈکشن ہو۔ اس سے نئی مارکیٹ کے ساتھ فنکار ، تکنیک کار ایک دوسرے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کے اس جدید دورمیں مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے۔ لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے انہیں تفریح ملے۔ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ایئر ہیں۔ ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔ اچھی پرفارمنس اور مقبولیت کے لئے تعداد نہیں معیارکا ہونا ضروری ہے۔مایا علی نے کہا کہ فنکارہ کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح معیار ہی ہے اسی لئے صرف منتخب پراجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔
 

شیئر: