Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیری اور میگھن کب پاکستان آرہے ہیں؟

 اسلام آباد...پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دیدی ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،ہم نے شاہی شادی دیکھی۔ لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا۔ سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔ٹوئٹ میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ہم بالکل تیار ہیں۔ آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔

شیئر: