Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست نے ماڈل گرل کے جسم میں چپ نصب کردی

نئی دہلی۔۔۔۔ماڈل گرل کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا معاملے سامنے آیا ہے ۔متاثرہ کا الزام ہے کہ دوست نے بیہوشی کی حالت میں اس کے جسم میں چپ نصب کر دی اس کے ذریعے وہ  مختلف سرگرمیوں پر نظر رکھ رہا تھا جس کی شکایت ڈی سی پی سے کی۔پولیس کے مطابق متاثرہ ماڈل میوروہار فیس 1میں رہائش پذیر ہے۔ وہ مشہور کمپنی کیلئے ماڈلنگ کرتی رہی ۔2012ء میں ممبئی سے دہلی آتے ہوئے طیارے میں ایک نوجوان سے ملاقات ہوئی اور رفتہ رفتہ گہرے دوست بن گئے۔وہ غازی آباد کے اندرا پورم میں کرائے کے فلیٹ میں رہنے لگے۔2015ء میں کسی بات پر تنازع پیدا ہوجانے سے علیحدگی اختیار کرلی۔
٭تعاقب کیلئے کار میں جی پی ایس نصب کرایا
متاثرہ ماڈل کا الزام ہے کہ ساتھ رہنے کے دوران ملزم نے کار میں جی پی ایس لگوادیا ۔ 2015میں علیحدگی کے بعد سرائے کالے خان کے قریب سڑک کے کنارے کار پارک کرکے آرام کرنے لگی تبھی دوست وہاں پہنچا اورنقلی چابی سے کار کا دروازہ کھول کر اسے بیہوش کیا اور جسم کے 3حصوں پر چپ نصب کرادی۔
٭آر ایف آئی ڈی چپ کی جسم میں تنصیب
متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کے جسم میں آر ایف آئی ڈی چپ نصب کرادی گئی جو آسانی سے جسم میں انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاسکتا ہے۔یہ چپ چاول کے دانے کے برابر ہوتی ہے جسے چند سیکنڈ میں جسم میں آسانی سے نصب کی جاسکتی ہے۔
٭ایمس میں ٹیسٹ کا مطالبہ
متاثرہ ماڈل اسپتال میں چپ سے متعلق ٹیسٹ کراچکی ہے تاہم جسم میں چپ کی موجودگی کا پتہ نہیں چل سکا ۔ اس نے پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ چپ کی تحقیقات دہلی ایمس سے کرائی جائے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ایئر انڈیا کے طیارے کی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شیئر: