Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی ٹپس‎

اگرآپ چہرے کے دانوں سے پریشان ہیں تو ان سے نجات کے لئے بیسن کا استعمال نہایت مفید ہے ۔ منہ دھونے کے لیے صابن یا فیس واش کے بجائے بیسن کا پیسٹ بنا کر لگائیں ۔ کچھ دیر لگا رہنے دیں اور پھر دھو ڈالیں ۔ یہ چہرے کی چکنائی دور کر کے ایکنی اور پمپلز سے نجات دلانے کے لئے بہترین ہے ۔ بیسن سے منہ دھونے کے بعد چہرے پر عرق گلاب کا اسپرے کرلیں ۔
ایک کچا ٹماٹر کچل کر اس میں ایک بڑا چمچ چھاچھ ملائیں ۔ چہرے کے علاوہ جسم کے جس حصے پر رنگ سانولا ہو وہاں لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں ۔ اس کا روزانہ استعمال رنگ گورا کرنے کے لئے مفید ثابت ہوگا ۔
ایک انڈے کو پھینٹ کر اس میں ایک چائےکا چمچ شہد اور زیتون کا تیل شامل کریں ۔ اس میزے کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور  تیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ مسلسل استعمال سے جلد بھی آپکے بال لمبے ، چمکدار اور خوبصورت ہو جائیں گے ۔

شیئر:

متعلقہ خبریں