Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کی قلت پر مٹکاپھوڑ مظاہرہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی میں پانی کی قلت اور عدم سپلائی پر کانگریس پارٹی نے عام آدمی پارٹی حکومت کیخلاف’’ مٹکا پھوڑ‘‘مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کیجریوال حکومت پر پانی مافیاؤں سے ساز باز کا الزام لگایا۔ڈی پی سی سی صدر اجے ماکن نے کہا کہ پانی مافیا سے حکومت ملی ہوئی ہے۔ کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف اپنے کارکنوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئی ۔ راجندر نگر میں حکومت کیخلاف مٹکا پھوڑ مظاہرے کے دوران اجے ماکن نے کہا کہ عوام کے حصے کا پانی فائیو اسٹارہوٹلوں کو سپلائی کیا جارہا ہے۔ شیلادکشت کے دور اقتدار میں ہریانہ پانی فراہم کرنے میں آنا کانی کرتا تھا لیکن کبھی قلت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ہریانہ حکومت سے تنازع کی بات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تامل ناڈو: کاپر پلانٹ کیخلاف پر تشدد ہنگامہ،11افراد ہلاک

شیئر: