Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے مزید ارکان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد...پنجاب میں تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید وکٹیں گرادیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے ن لیگ کے ایم این اے میاں رشید نے ملاقات کی۔اس موقع پر مرکزی رہنما جہانگیر ترین ،وسطی اور شمالی پنجاب کے صدورعبدالعلیم خان اور عامر محمود کیانی بھی موجود تھے ۔تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالے ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔دریں اثناءنارووال سے رکن پنجاب اسمبلی اویس قاسم بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ علی رضا دریشک کی قیادت میں سردار فاروق دریشک، کلیم دریشک اور عبداللہ دریشک کا بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے ارکان کا خیر مقدم کیا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری مستعفی
 

شیئر: