Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کو مقدمات میں گھسیٹنا مہنگا پڑے گا،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ 2014 کے دھرنوں کے وقت صبر اور تحمل سے کام لیا۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہو تو سب کھڑے ہوں۔ سب کو حق کے لئے کھڑا ہونا ہوگا۔ایک سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مشاہد اللہ اور پرویز رشید کو فارغ کرنا بردباری کا حصہ تھا۔ دھرنوں کے وقت تحمل اور صبر سے کام لیا ۔ مستعفی ہونے کا پیغام لانے والے میں اپنے ماتحت کو فارغ کر سکتا تھا۔ ملک کی خاطر تحمل سے کام لیا۔عدالت میں سچ بتا دیا ۔حقائق منظر عام پر آنے چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے دنیا میں اپنا مذاق بنایا ہوا ہے، جنہوں نے میرے خلاف مہم چلائی ان سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں۔ بیٹی کا دور دور سے سیاست سے تعلق نہیں تھا لیکن یہ نوبت بھی آنی تھی کہ بیٹی کو مقدمات میں گھسیٹا گیا، جس زمانے کا مقدمہ بھگت رہے ہیں۔ اس زمانے سے مریم کا تعلق نہیں۔ گلف اسٹیل سے متعلق مریم سے پوچھ رہے ہیں وہ اس وقت ایک سال کی تھی۔ یہ اوچھی روایت ڈالی گئی ہے ، جنہوں نے یہ روایت شروع کی ہے انہیں یہ سودا مہنگا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:مجھے کیوں نکالا،کس نے نکالا؟

شیئر: