Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونو طوفان: کونسے علاقے متاثر ہوں گے

ریاض: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحر عرب میں میکونو طوفان ہفتہ سے منگل تک مختلف علاقوں سے متاثر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق شرورہ ، صحرائے ربع الخالی اور الخرخیر میں طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارش اور تیز آندھی کی توقع ہے ۔ ہوا کی رفتار75کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اسی طرح الافلاج اور وادی الداوسر میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ تیز ہوا کی وجہ سے گرد وغبار کا طوفان بھی متوقع ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار126سے144کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ بحر عرب میں موج کی اونچائی 5سے 8میٹر ہوگی۔ 

میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں

 

شیئر: