اسے کہتے ہیں تھوک کر چاٹنا
اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا ٹرائل ایک نہ ایک دن حتمی انجام تک پہنچنا ہے۔ کوئی قانون ٹرائل کو نہیں روک سکتا۔ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی۔ آج یا 6 ماہ بعد لیکن مشرف ٹرائل انجام تک پہنچے گا۔ مشرف ٹرائل اوپن اینڈ شَٹ کیس ہے اسی لئے موصوف پاکستان نہیں آرہے ۔ ایک وزیراعظم 70،70 پیشیاں بھگت رہا ہے اور ڈکٹیٹر مفرور ہے۔ انہوںنے کہا کہ پرویز مشرف م±کے دکھاتا تھا اور کہتا تھا یہ ہے طاقت۔ انہوں نے 12 مئی 2007 کو اسلام آباد جلسے میں کراچی میں آزمائی گئی ۔طاقت کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ آئے تو آخر میں م±کا لہرایا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہاں گیا وہ م±کا۔ بزدلی سے جو باہر بیٹھا ہے بہتر ہے وہ م±کا اپنے منہ پر مارتا۔ نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کےلئے لعنت کا لفظ استعمال کیا، جس کو لعنت بھیج رہے ہیں۔ جس سے پورا فائدہ اٹھایا اگر یہ غیر پارلیمانی نہیں ہے تو اسے کہتے ہیں "تھوک کر چاٹ" رہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پارلیمان سے متعلق اپنے الفاظ اور عمل کی وضاحت خود دیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام کیوں فائنل نہیں ہوا۔ اگراتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا۔ اس سوال پر کہ فاٹا کا انضمام ہو گیا ،کیا اس سے آپ کے اتحادی ناراض تونہیں۔ نوا زشریف نے کہا کہ میرا خیال ہے جو سوال ہورہے ہیں اسی میں رہیں۔