Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند اور بنگلہ دیش ملکر خطے کی خوشحالی کیلئے کام کررہےہیں ، مودی

    نئی دہلی - - -وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش مل کر خطے کی خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں ۔دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔مغربی بنگا ل کے بیر بھوم ضلع کے بولپور کے شانتی نکیتن میں واقع وشوبھارتی یونیورسٹی کے 49ویں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش2 الگ ملک ضرور ہیں لیکن دونوں  کے درمیان اشتراک و دو طرفہ تعاون مثالی ہیں ۔ تقریب میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی اور وزیرا علیٰ ممتا بنرجی موجود تھیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان و بنگلہ دیش کی تہذیب و ثقافت میں یکسانیت پائی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وشوبھارتی یونیورسٹی میں خطاب کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے،یہ ٹیگور کی سرزمین ہے ، ان کی شہرت اورعظمت سے پوری دنیا واقف ہے۔انہوں نے طلبا سے کہا کہ آپ کی صلاحیت اور کام ہی سب سے بڑا سرٹیفکیٹ ہے۔اس موقع پر وشوبھارتی یونیورسٹی میں وزیر اعظم مودی اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش بھون کا افتتاح بھی کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -خود کشی کیلئے ٹاور پر چڑھنے والا نوجوان اتار لیا گیا

شیئر: