Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ فلم کی پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں

 پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بالی وڈ فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم کے ہدایتکار امجد خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم کے ایکشن مناظر کی عکسبندی گجرات میں کی گئی ہے اور فلم کے لئے 2سال تحقیق کی گئی۔ اس میں ملالہ کا گھر، اسکول، فرنیچر، کمپوٹر، گھریلو سامان، اسکول یونیفارم اور بیگ دوبارہ تخلیق کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی جوبچیوں کی تعلیم کے مقصد کے لئے خرچ کی جائے گی۔ فلم میں چائلڈ آرٹسٹ ریم شیخ ملالہ کا کردار ادا کریں گی۔ 
 

شیئر: