Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں ہنگامے،خیبر پختونخوا اسمبلی کا گھیراو

پشاور... فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انِضمام کےخلاف جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا گھیراو کرلیا اور اسمبلی کو تالے لگانے کی کوشش کی ۔ خیبرروڈ پورا دن میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اتوار کو فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بل کی خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری کے لئے اجلاس سے قبل جے یو آئی (ف) کے کارکنوںنے اسمبلی کے سامنے شدید احتجاج اور توڑ پھوڑ کی ۔ اسمبلی کی طرف جانے وا لے راستے بلاک کردئیے ۔مظاہرین نے اسمبلی گیٹ پر چڑھنے اور تالا لگانے کی کوشش کی۔پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا۔ پولیس نے لاٹھی چاج اور شیلنگ کرکے اسمبلی اجلاس سے قبل خیبر روڈ کومظاہرین سے خالی کرا لیا ۔بعدازاں مظاہرین خیبر روڈ سے پسپائی اختیار کرنے کے بعد جی ٹی روڈ پر احتجاج کرتے رہے ۔ مشتعل مظاہرین نے زیر تعمیر میٹروبس کے جنگلے بھی توڑ دیئے ۔ 
مزید پڑھیں:فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا بل اسمبلی میں منظور

شیئر: