Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کام میں فیل، نعرے بازی میں ماہر، راہول

نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کی کامیاب حکومت کا ڈھنڈورا پیٹنے پر راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نعرے گھڑنے اور خود کی تشہیر کرنے میں اول ہیں۔ بی جے پی زراعت ، روزگار ، ایندھن کی قیمتوں اور خارجہ پالیسیوں جیسے محاذوں پر اُنکی حکومت مکمل فیل رہی ہے۔ راہول نے ٹویٹر پر وزیر اعظم مودی اور انکی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے انہیں ’’یوگا‘‘کے محاذ پر بہتر بتاتے ہوئے B گریڈ دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نعرے گھڑنے اور خود کی تشہیر اور یوگ جیسی سرگرمیوں میں اچھے ہیں۔ راہول نے زراعت ، خارجہ پالیسی، ایندھن پالیسی اور روزگار پرF جبکہ نعرے گڑھنےاور خود کی تشہیر پرA+ اور یوگا میںBنگیٹو دیا۔انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ وزیر اعظم پیچیدہ امورمیں پھنس جاتے ہیں۔
 
مزید پڑھیں:- - - -سی بی ایس ای انٹر امتحان میں شبیر شاہ کی بیٹی نے ٹاپ کیا

شیئر: