Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد درانی آج جی ایچ کیو میں پیش ہونگے

اسلام آباد... سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اپنی کتاب پر فوج کے تحفظات کا جواب دینے پیر کو جی ایچ کیو میں پیش ہونگے۔فوجی ترجمان نے بیان میںکہا تھا کہ اسد درانی نے اپنی کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے ہیں۔ ان کے اس عمل کو فوجی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کے طور پر لیا گیا۔ ان قواعد کا اطلاق حاضر سروس اور ریٹائرڈ تمام فوجیوں پر ہوتا ہے ۔اسد درانی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ اپنی نئی کتاب سے متعلق فوج کو اپنا کیس پیش کروں گا ۔کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ یقین ہے کہ فوج میرے موقف سے اتفاق کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے الزامات پر افسوس ہوا ہے۔ میں نے اپنی زندگی خطرے میںڈال کر پاکستان کی خدمت کی ہے۔
مزید پڑھیں:سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی طلبی

شیئر: