Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد درانی کیخلاف تحقیقات،ای سی ایل میں نام ڈالا جائیگا

راولپنڈی...پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اسد درانی کو ان کی کتاب ”دا اسپائی کرونیکلز“ کے مندرجات سے متعلق وضاحت کے لئے طلب کیا گیا تھا۔معاملے کی تفصیلی تحقیقات کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔ اسد درانی کانام ای سی ایل میں ڈ النے کیلئے مجازاتھارٹی سے بھی رابطہ کرلیا گیا۔ اس سے قبل اسد درانی کو متنازعہ کتاب کے معاملے میں وضاحت کے لئے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔ فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے گئے۔ ان کے اس عمل کو فوجی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کے طور پر لیا گیا ہے۔ ان قواعد اطلاق حاضر سروس اورریٹائرڈتمام فوجی اہلکاروں پر ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:اسد درانی آج جی ایچ کیو میں پیش ہونگے

شیئر: