نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش پر کارکن کی پٹائی
لاہور ... سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے لیگی کارکن کو سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواز شریف نے کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگایا ۔ اس نے خوش ہو کر شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ یہ واقعہ الحمراءہال لاہور میں یومِ تکبیر پرکنونشن میں پیش آیا۔ نواز شریف ا سٹیج پر اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر رہنماوں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک ایک لیگی کارکن نے ہاتھ ملانے کیلئے ان کی جانب دوڑ لگا دی۔ سیکیورٹی اہلکار نے اسے پکڑ لیا۔تشدد کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے لے گئے ۔ اس دوران پنڈال میں موجود کارکنوں نے بھی اس پر تشدد شروع کر دیا۔ جس پر کارکن رونے لگا ۔ سعد رفیق پنڈال میں آئے اور کارکن کو گلے لگا کر بوسہ دیا اور اسے واپس اسٹیج پر لے کر گئے ۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ سیکیورٹی کو نہیں پتہ کہ نواز شریف اور عوام میں عاشق اور معشوق کا رشتہ ہے۔ میرا بھائی میاں صاحب کو پیار کرنے آیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں عوام اور قائد کے درمیان رشتے کو بھی سمجھو۔