Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد... آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسددرانی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا۔وزارت داخلہ کے انٹیگریٹیڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم میں اسد درانی کانام شامل کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی توثیق منگل کو اجلاس میں کرے گی۔خیال رہے کہ اسد درانی کو ان کی متنازعہ کتاب پر وضاحت کےلئے پیر کو جی ایچ کیو طلب کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ۔معاملے کی مکمل تحقیقات کےلئے حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ۔
مزید پڑھیں:اسد درانی کےخلاف تحقیقات،ای سی ایل میں نام ڈالا جائیگا

شیئر: