Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار میں بچپناہے، شہبازشریف

لاہور .. وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے اور بچے کو منانا پڑتا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں شہبازشریف نے کہا کہ چوہدری نثار کی اصل میں دوستی اور بھائی چارہ نوازشریف سے تھا۔ اس زمانے میں وہ میرے مخالف تھے۔ یہ 1988 کی بات ہے ۔چوہدری نثار نوازشریف سے میری شکایت کرتے۔ ان کی شکایت کی وجہ سے مجھے نوازشریف سے ڈانٹ پڑتی تھی۔چوہدری نثار کے ساتھ کچھ عرصہ ایسے ہی گزراور پھر وہ میرے دوست بن گئے۔انہو ں نے کہا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ضرور ہے۔ بچے کو منانا پڑتا ہے اور ہم مناتے رہتے تھے اور مناتے رہیں گے ۔اس سوال پر کہ کیا چوہدری نثار اب مان جائیں گے؟شہبازشریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا وہ ضرور مان جائیں گے ۔ 
مزید پڑھیں:چوہدری نثار کو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں ملے گا؟

شیئر: