Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 10سالہ اقامے کا امکان

 بحرین ..... حکومت بحرین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10سالہ اقامہ جاری کرنے کی تجویز پر غور کرنے لگی۔ قطر اور متحدہ عرب امارات اس قسم کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔ بحرین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ بحرینی ولی عہد امیر سلمان بن حمد آل خلیفہ نے وزیر داخلہ شیخ راشد آل خلیفہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قانون کا ایسا مسودہ تیار کریں جسکے بموجب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نجی کفالت پر 10سالہ اقامہ جاری کیا جاسکے۔ بحرین وغیرہ خلیجی ممالک میں غیر ملکی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ3سالہ مختصر مدتی اقامہ جاری کیا جارہا ہے۔ امارات نے اسی ماہ غیر ملکی سرمایہ کاروں او رمختلف شعبوں کے ماہرین کو 10سالہ اقامے جاری کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔ 
 

شیئر: