آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے،نواز شریف
اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نوازشریف نے حکومتی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے۔احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران سابق نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آج کے دن سب کچھ ہی تاریخی ہے۔ بہت ہی تاریخی دن ہے۔ ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا۔ آج 80 کے قریب پیشیاں ہوچکی ہیں۔ اس سوال پرکہ کیا عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی پر یوٹرن نہیں لیا؟ نواز شریف نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔اس مو قع پر سابق وزیر عظم نے وظا ئف کی کتا بیں بھی صحا فیو ں میں تقسیم کیں اور تلقین کی کہ اس کا مطا لعہ بھی کر یں ۔