Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگا سکھانے کیلئے 22رکنی وفد کی چین روانگی

نئی دہلی۔۔۔دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ چین میں بھی لوگوں میں یوگا سیکھنے کیلئے دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ چین کی درخواست پر آئندہ ہفتے ہندوستان کا 22رکنی وفد چین روانہ ہوگا۔ اس وفد کے ارکان کے نام مرارجی ڈیسائی نیشنل یوگا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے طے کئے جائیں گے۔ یہ وفد ایک ہفتہ  چین میں قیام کریگا۔آیوش محکمہ کے سیکریٹری راجیش کوٹیچانے بتایا کہ اس مرتبہ بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر 21جون کو اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ اس کا انعقاد دہرا دون میں ہوگاجس میں وزیر اعظم نریندر مودی 45منٹ کے یوگا پروگرام میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -10لاکھ بینک ملازمین کی ہڑتال،بینکنگ خدمات ٹھپ

شیئر: