Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغر خان کیس،چیف جسٹں کی اٹارنی جنرل پر برہمی

لاہور....سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ حکومت ایک ذیلی کمیٹی بنا کر بھاگ گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بنچ نے لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کابینہ نے مثبت فیصلہ کرلیا۔ اٹارنی جنرل پیش ہوکر آگاہ کریں گے۔اشتر اوصاف کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنا اہم کیس لگا ہوا ہے، اٹارنی جنرل کو پروا نہیں۔ یہ ہے ان کی کارکردگی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی کابینہ نے اصغر خان کیس عملدرآمد کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ کئی سالوں سے یہ کیس پڑا ہے۔ کیا کابینہ کا یہ کام ہوتا ہے؟۔عدالت نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو ہفتے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اپنے آخری اجلاس میں اصغر خان کیس پر عملدرآمد سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے بارے میں کوئی بھی حتمی حکم یا ہدایت دینے سے گریز کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدلیہ، پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن کے ادارے اپنی کارروائی میں آزاد ہیں۔ متعلقہ ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ 
مزید پڑھیں:اصغر خان کیس،نواز شریف کی طلبی کا فیصلہ؟

شیئر: