Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیز کمشنر افضال بھٹی معطل

لاہور ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی سی میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران  اوورسیز پاکستانیز  کمشنر افضال بھٹی کو معطل کردیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو لوجی میں ہارٹ وال کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایک ایک د ھیلے کی کرپشن کا حساب لیا جائے گا۔ ڈی جی نیب لاہور نے پی آئی سی میں مبینہ کرپشن اور پی آئی سی کے بورڈ ممبر افضال بھٹی کی بطور اوورسیز پاکستانیز کمشنر تقرر کی عبوری رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ہارٹ وال کی خریداری میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب کی عبوری رپورٹ آگئی۔ اوورسیز پاکستانیز کمشنر نے کس حیثیت سے11 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات وصل کیں۔ تنخواہ کی مد میں جتنے پیسے وصول کئے۔ عدالت ایک ایک دھیلہ واپس لے گی۔ عدالت نے 2 ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی وی کرپشن کیس،شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ

شیئر: