Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3لاکھ عارضی ملازمین کیلئے خوشخبری

نئی دہلی۔۔۔۔ریاست دہلی میں مختلف محکموں اور اداروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی ملازمتیں مستقل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ملازمین کی مستقل ملازمتوں کے بندوبست کیلئے 360صفحات پر رپورٹ جلد وزیر اعلیٰ کیجریوال کو پیش کی جائیگی۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد حکومت فیصلہ کریگی۔ریاست کے تقریباً3لاکھ عارضی ملازمین کو اس کا براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ واضح ہو کہ عارضی ملازمین کی مستقل ملازمت کیلئے سابق جنرل سیکریٹری اے کے چودھری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ عارضی ملازمین کی خدمات کا دورانیہ بھی 60سال تک ہوجائے حالانکہ مستقل ملازم ہونے کے بعد انکی تنخواہوں کا معیار کیا ہوگااس سلسلے میں کمیٹی نے کوئی تجویز نہیں دی۔کمیٹی نے رپورٹ میں اس بات کاخاص لحاظ رکھا کہ ملازمین کو مستقل کرنے کے سلسلے میں اپنائے جانے والے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے فیصلوں سے متصادم نہ ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - -مرکز نے دغا دیا، چندرا بابو نائیڈو

شیئر: