Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں 13فیصد کمی

کویت: کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں 13فیصد کمی ہوگئی۔ صرافہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ رواں سال 2018ء کی پہلی چوتھائی کے اعداد وشمار کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ 2017ء کی مماثل مدت کے دوران ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2017ء میں بھی 2016ء کے مقابلے میں ترسیلات زر میں کمی تھی۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2017ء میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 9فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسے سے پہلے کویت میں مقیم غیرملکیوں نے 4.56بلین دینار کی ترسیلات کی تھی جبکہ گزشتہ سال ترسیلات کا حجم 4.14بلین دینار تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت میں مقیم غیرملکیوں کی اوسط ماہانہ ترسیلات 626ڈالر ہوا کرتی تھی جو کم ہوکر 545ڈالر ماہانہ ہوگئی۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: