ریحام نے میرے سامنے فلم کیلئے پیسے مانگے، عون چوہدری
اسلام آباد...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے میرے سامنے علیم خان نے اپنی فلم کےلئے ایک کروڑ روپے مانگے۔ ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی۔ پیسے اور طاقت حاصل کرنے کی بہت جلدی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی فلم کے فرنیچر کے قرضے کے لئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سے لاکھوں روپے مانگے لیکن یہ فرنیچر کبھی واپس نہیں کیا گیا۔ دورہ کراچی میں بھی ریحام خان نے ایک بزنس مین سے رقم مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے معاملات میں بے جا مداخلت کی۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کی کوشش کی ۔ غیر ملکی کمپنی سے کک بیک کے طور پر2 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا جس کے بعد ریحام کے بارے میں عمران خان کو بتانے پر مجبور ہوا۔عون چوہدری کے مطابق عمران خان نے ریحام خان کی تمام اسکیمز پر کام رکوادیا تھا جس کے بعد ریحام خان پر ہسٹیریائی کیفیت طاری ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں کیچڑ اچھالی ہے۔ ریحام کی شرارتیں منظر عام پر لانے کا وقت آگیا ۔ ان کی یہ شرارتیں میں نے عمران خان کی شادی کے دوران خود دیکھیں۔