Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیہ سٹی مسجد جدہ میں اسلامک کوئز پروگرام، 70بچوں کی شرکت

جدہ ..... سعودیہ سٹی مسجد کمیٹی نے پچھلے جمعرات کمپاونڈ کی مسجد میں بچوں کے لئے شاندار اسلامک کوئز پروگرام کا اہتمام کیا . اس پروگرام میں تقریباً ہر عمرکے بچوں نے حصّہ لیا۔ یہ پروگرام لڑکے اور لڑکیوں دونوں کے لئے علیحدہ علیحدہ منعقد کیا گیا تھا ۔ کوئز پروگرام میں حصّہ لینے والے بچوں کو انکے گریڈ کے حساب سے 3 گروپ میں بانٹا گیا تھا . تقریباً 70 بچوں نے اس پروگرام میں حصّہ لیا ۔گروپ میں امین مکرّم خان نے لڑکوں میں اور لاریب ذیشان خان نے لڑکیوں میں پہلا انعام حاصل کیا A گروپ بی میں ادھم دیودار نے لڑکوں کی جانب سے اور ایمان احسان خان نے لڑکیوں کی جانب سے پہلا انعام حاصل کیا . اسی طرح گروپ سی میں احمد ہادی لڑکوں میں اور خدیجہ سلیمان لڑکیوں میں پہلے انعام کی حقدار قرار بنیں۔جیتنے والے بچوں کو میڈل ، تحائف اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا . یہ سرٹیفکیٹ ہر سال کی طرح سارد سعودی ایئر لائنز ریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے دیئے گئے۔ اسکے علاوہ اس سال جدہ کی مشہور اور معروف تنظیم مولانا حفظ رحمن سیوہاروی ا کیڈمی کی جانب سے بھی سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔رومان ترابزونی ، جنرل مینجر SARED نے تمام بچوں کو سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے ۔جیتنے والے بچوں کے علاوہ جن چھوٹی عمر کے بچوں نے کوئز پروگرام میں حصّہ لیا تھا ان سب کو بھی تحائف دیئے گئے ارشد علی جاوید جو اس پروگرام کے آرگنائزر ہیں ان کے مطابق سعودیہ سٹی میں اسطرح کے کوئز پروگرام پچھلے 10 سالوں سے کامیابی کے ساتھ ہو رہے ہیں جس میں بچے ہر سال بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے ہیں اس پروگرام کو اسپانسر کرنےوالے حضرات ہیں بہجت ایوب نجمی ، عزیز صدیقی، محمد رفیع، مسرور حسن ، عمران اسد، اشرف سلیمان ، شوکت فتانی، نیر ملک اور ارشد علی شامل ہیں جن حضرات نے بچوں کا امتحان لینے کی خدمات انجام دیں ان میں طارق ایوب شیخ ، عمران اسد، محمد رفیع اور کاشف صدیقی ہیں۔لڑکیوں کے سیکشن میں محترمہ عفت اسلم اور محترمہ حسنہ رفیع نے کوئز کروانے کا اہتمام کیا۔ بچوں کے والدین نے اس پروگرام کو بہت سراہا۔ انکے مطابق اس طرح کے پروگرام بچوں میں دین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔
 

شیئر: