Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے حلف اٹھا لیا

پشاور... خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلی جسٹس دوست محمد خان نے حلف اٹھالیا۔گورنر ہاوس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے حلف لیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس (ر) دوست محمد خان نے کہا کہ آئین پاکستان نے جو ذمہ داری دی ہے اسے نبھاوں گا ۔ وقت پرصاف، شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے الیکشن کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔ اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کومساوی مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ مختصرہوگی اور کابینہ کے ارکان کو میرٹ پرمنتخب کیا جائے گا۔ کوشش کریں گے مختصر دور حکومت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔
مزید پڑھیں:جسٹس(ر)دوست محمد نے مشرف کو نااہل قرار دیا تھا
 

شیئر: