Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیا: حاملہ چیتے نے بقاء کی جنگ جیت لی، دشمن کو مار بھگایا

ماسائی مارا .....  چیتا  نر ہو یا مادہ انتہائی بہادر اور خطرناک جانور سمجھا جاتا ہے۔ تاہم صنفی اعتبار سے  مادہ چیتے اپنے نروں کے مقابلے میں اسی طرح کمزور سمجھی جاتی ہیں جس طرح خواتین کو مردوںکے مقابلے میں کمزور سمجھا جاتا ہے او راگر جب وہ امید سے ہوں تو انکی حالت اور بھی غیر ہوجاتی ہے۔  مگر مقامی ماسائی مارا پارک میں دیکھنے والوں نے اس وقت ایک عجیب نظارہ دیکھا جب ایک خطرناک قسم کے جانور نے ایک حاملہ چیتے پر اچانک حملہ کردیا۔ یہ موقع ایسا تھا کہ اپنی حالت کی وجہ سے مادہ چیتا یقینی طور پر کمزورتھی مگر اس نے اپنی کمزوری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری طاقت اور سرعت کے ساتھ  جوابی حملہ کرتے ہوئے دشمن کو مار بھگایا۔ اس وقت  بھی اس مادہ چیتے کی حالت بڑے جارحانہ انداز میں تھی۔ اس نے جوابی حملے کیلئے حیرت انگیز طور پر اونچی چھلانگ لگائی اور اڑتے ہوئے اپنے دشمن پر جاپڑی۔ اس موقع کی تصویر  اور وڈیوپارک کی سیر کو آئے ہوئے آسٹریلوی سیاح 29 سالہ پیٹر تھامسن نے تیار کرکے جاری کردی جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطرناک  جانور نے چیتے پر حملہ تو کردیا مگر اسے ایسے جواب کی توقع نہیں تھی۔ حیرت انگیز طور پر یہ مادہ چیتا نہ صرف امید سے تھی بلکہ اسکا وزن بھی 130پائونڈ سے کم نہیں رہا ہوگا۔ اس حالت میں اتنی اونچی چھلانگ کسی کو بھی حیران کرنے کیلئے کافی ہے۔  کینیا کے ماسائی مارا وائلڈ لائف پارک میں ہونے والی حیرت انگیز لڑائی کی وڈیو پارک کی سیر کو آئے ہوئے آسٹریلوی سیاح نے تیار کرکے جاری کردی۔ جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -فون پر زور زور سے باتیں کرنے والے کو دوسرے مسافر نے گھونسہ جڑ دیا

شیئر: