Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات‘ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے 12 مئی 2007ء کے واقعات کی دوبارہ تحقیقات اور لارجربنچ تشکیل دینے کےلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ ہائی کورٹ نے کیس میں معاونت کیلئے ایڈوکیٹ شہاب سرکی اور فیصل صدیقی کو مقرر کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سانحہ کی از سر نو تحقیقات کےلئے لارجر بنچ تشکیل دیں۔ اقبال کاظمی نے جمع کرائی گئی اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ سانحہ 12 مئی کے واقعات کی از سر نو تحقیقات کی جائے جب سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا راستہ روکنے کیلئے کراچی میں دہشت گردی کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے سابق صدر پرویز مشرف، متحدہ قومی موومنٹ کے بانی اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو بھی مقدمے میں فریق بنایا ہے۔ جس میںکہا گیا ہے کہ سابق صدر کے حکم پر ایم کیو ایم نے شہر میں قتل عام کیا اور ان واقعات میں 50 سے زائد بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔
 
 

شیئر: