Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمرہ عدالت میں سابق وزیر اعظم کو ڈانٹ پڑ گئی

اسلام آباد: اسلام آباد میں نیب کی عدالت کے جج نے گفتگو کرنے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ڈانٹ دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران جس میں مسلم لیگ ن کے قائد بھی موجود تھے،نواز شریف کو ڈانٹ دیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف اپنے وکلا سے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر بات چیت کررہے تھے۔ عدالت میں سماعت کے دوران مسلسل گفتگو کرنے پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرا عظم کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ جس کو باتیں کرنی ہیں وہ کمرہ عدالت سے باہر برآمدے میں جاکر کرے۔ جس کے بعد نواز شریف نے صحافیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
 

شیئر: