پاکستان: عید کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
اسلام آباد - - -- - پاکستان میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے محکمے کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق 15 تا 18 جون (جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر) کو عید الفطر کی منابست سے عام تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹی فکیشن بھی گردش کررہا تھا جس کے مطابق عید کی تعطیلات 19 جون تک ظاہر کی گئی تھیں تاہم بعد ازاں سرکاری طور پر باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔