Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دشمن چاہتے ہیں جیل جاوں،نوازشریف

  منڈی بہاءالدین... وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دشمنوں کی شدید خواہش ہے کہ جیل جاوں۔ ان لوگوں کی خواہشات پہلے بھی پوری کی جاتی رہی ہیں۔ بزدل شخص نہیں ہوں ، جدو جہدجاری رکھوں گا ۔جیل بھی گیاتوعوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا۔جہاں سے بھی آوازدوں عوام لبیک کہیں گے۔آج 92 پیشیاں بھگت کریہاں آیا ہوں۔کسی اورملک میں ایساسیاست دان ہے جس نے 5 سے زیادہ پیشیاں بھگتی ہوں۔منڈی بہاءالدین میں بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجھے پارٹی صدارت سے فارغ کردیا۔تاحیات نااہل کیا گیا۔اب 25جولائی کو عوام فیصلہ تبدیل کردیں گے۔ کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ لوٹوں کوکسی نے ووٹ نہیں دینا۔یہ لوٹے ذلیل ہو نے کےلئے خودہی جارہے ہیں۔انہوں نےنے عوام سے کہا کہ ووٹ کے تقدس کوبحال کرنے کے لئے آپ کومیرا ساتھ دینا ہوگا۔70سال سے چند لوگ عوام کی تقدیرکا فیصلہ کرتے رہے ہیں۔ اب ایسا نہیں ہونے دینگے۔عوام وعدہ کریں میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلیں گے۔ ووٹ کی عزت بحال کرائیں گے۔نواز شریف نے تقریر کے اختتام پر خود ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاری

شیئر: