Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی بہن سونم سے مشورہ نہیں لیتا،ہرش وردھن

بالی وڈ اداکار انیل کپور کے بیٹے اور اداکارہ سونم کپور کے بھائی اداکارہرش وردھن کپور نے کہا ہے کہ سونم کپور اپنی ہی دنیا میں مگن رہتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بہن سے کوئی مشورہ لیتے ہیں تو جواب میں ہرش وردھن نے کہا کہ سونم اپنی ہی دنیا میں رہتی ہے۔ہرش وردھن نے کہا کہ سونم نے ہر طرح کی فلمیں کی ہیں۔ہیروئنز کے لئے بہت ساری فلموں میں کام کرنا آسان ہوتا ہے۔ہیروئن کے لئے پوری فلم میں نظر آنا بھی ضروری نہیں ہوتا جبکہ میری فلم پوری طرح میرے کندھوں پر ہوگی۔ میں سونم سے کوئی مشورہ نہیں لیتا۔واضح رہے کہ ہرش وردھن کی پہلی فلم فلاپ ہونے کے تقریباً دو سال بعد ان کی دوسری فلم بھاویش جوشی بھی باکس آفس پر ناکام رہی۔
 

شیئر: