Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر121روپے کا ہوگیا

  کراچی ... پاکستان میں روپے کی قدر میں پھر کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کو پر لگ گئے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 121 روپے پر پہنچ گیا ۔منگل کو انٹر بینک نرخ میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو گیا ۔ اب بینک ڈالر 119 روپے میں خرید رہے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 121 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 115 روپے 60 پیسے تھی۔ پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 120 روپے میں فروخت ہوتارہا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آ رہی ہے۔ ا سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 10 ارب ڈالر رہ گئے۔ 

شیئر: