Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے آنیوالی ایک گولی کا جواب 10گولیوں سے دینگے، کویندر گپتا

لدھیانہ۔۔۔۔جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا میں اکھل بھارتیہ مہاجن شرومنی سبھا کانفرنس 2018ء میں شرکت کی۔ اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے 22اضلاع میں سے 20ضلعوں میں حالات معمول پر ہیں جبکہ 2اضلاع دہشتگردی کی زد میں ہیں۔حکومت وہاں بھی حالات معمول پر لانے کی کوششیںکررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کو مکمل سیکیورٹی کے حوالے کیا گیاہے ۔ پاکستان کے ساتھ ہونیوالے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے بے گناہ لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے۔اگر پاکستان اسی طرح جنگندی کی خلاف ورزی کرتا رہا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ اگر پاکستان خلاف ورزی سے باز نہیں آیا تو اس کی طرف سے آنے والی ایک گولی کا جواب سیکیورٹی فورس کے جوانوں کی طرف سے 10گولیوں سے دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -آسام: ’’بچہ چور ‘‘کے شبہ میں 2نوجوانوں کا پرہجوم قتل

شیئر: